آزادی ایک نعمت

 سوچ ، وہ سوچ جو  بوسیدہ ہوگئی ، جس کا تعلق بے بنیاد ماضی سے ہے وہ ماضی جسے کبھی خود سے بیان کرنے کے لئے بھی الفاظ نہیں ملتے ، ایسی سوچ وجود تو رکھتی ہے ، مگر حقیقت نہیں  ۔ ایسی سوچ جو مستقبل سے بھی تعلق تو رکھتی تھی مگر بے بنیاد ۔ ایسی سوچ جس میں مستقبل کا وجود تو ہے مگر حقیقت نہیں ۔ آج وقت  نے پلٹا کھایا اور وہ سوچ جس سے چھٹکارا ذہن ناجانے کتنے عرصے سے مانگ رہا تھا ، کبھی دل کرتا ہوگا کے اس سوچ کا وجود مل جائے اور اسے کرید کرید کے ذہن  سے نکال پھانک دیا جائے ، ۔ مگر وہ سوچ  جونک بن کے چپک گئی ہے اور اب لگتا ہے شاید جسم سے روح الگ کر کے ہی دم لے گی ، اور پھر سوچ سوچ کہ ذہن ذور لگاتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ مقابلہ کریں گے ،  

تدبیر آئی کسی مادہ کو بار بار کوسہ جائے تو وہ مادہ بے جان ہوجاتا ہے کیوں نا الفاظ کا ذخیرہ کیا جائے اور جب جب یہ سوچ داخل ہو یہ کلمات ادا کیئے جائیں ، ایک دن آئے گا یہ خود ہی دم توڑ دے گی  کلمات جیسے کہ : بکواس ہے ، جھوٹ ہے ، دھوکہ ہے ، غفلت ہے ، اس پہ یقین نہ کرو ، فریب ہے ، میں نہیں مانتی/مانتا ۔ ایک  عرصہ عمل کر کے دیکھا مگر وہ سوچ تو جیسے دن بدن گہری اور مظبوط ہوتی جا رہی ہے ، اتنی مظبوط کہ پتہ بھی نہیں چلتا کب دل کو شکنجہ میں لے لیتی ہے اور جسم کہ ہر حصہ کو معزور کر کہ ایک ہی کام پہ لگا دیتی ہے  اوروہ یہ کہ اس سوچ کو وقت دو ، توجہ دو ۔ غرض یہ کہ ہر ہربہ ، ہر عمل ، ہر تسبیح ، ہر عبادت بے سود نظر آنے لگتی ہی ، سوچ ہے کہ ذہن کا ساتھ ہی نہیں چھوڑتی ۔ ۔ آج جب جسم کہ ہر اعضا نے ساتھ دینا چھوڑ دیا تھا  تب آنکھوں ہے مدد کی کوئی ایک لمحہ ، کوئی ایک مرحلہ ، کوئی واقع کوئی منظر ۔، آنکھوں نے ایسا دیکھ لیا کہ جس نے اس سوچ کو ذہن سے نچوڑ کر پھینک دیا ، دل ، دماغ سب آزاد  ، ازادی محسوس ہونے لگے ، دل بیماری محسوس نہیں کرتا جو پہلے کیا کرتا تھا  ۔ آج زندگی میں ایسا موڑ آیا کہ جہاں تم آزاد ہو گئے ، با عزت بری ہوگئے ، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر تم آگے بڑھ سکتے ہو  بلکہ آگے بڑھ گئے ہو ، آج دل آزاد ہے ، اب اسی دل پہ ہاتھ رکھ کے بتاؤ کیا یہ نعمت نہیں ہے ؟ اس میں آللہ کا کرم نہیں ہے ؟ 

یہ سراسر اللہ کی مہربانی ہے آللہ کا تم پر رحم ہے ، اور کچھ نہیں ۔ 

اگر آپکو بھی کسی ایسی سوچ سے چھٹکارا مل گیا تو شکر کیجئے ! 

 اگر مناسب لگے تو شئیر کیجئے ممکن ہے کہ آپکا تجربہ کسی اور کے لئے معاون ثابت ہوجائے

  کیونکہ اس کائنات میں آللہ کہ علاوہ آپ پہ رحم کرنے والا کوئی موجود نہیں ہے 



Comments

Popular posts from this blog

"From Idea to Launch: Why You Don't Need a Website to Start Your Business"