مجھے کیا خبر تھی،مجھے دوسروں نے بتایا میں کیسا ہوں ، کیا آدمی ہوں ۔۔ یہ سب سن کے مجھ کو بھی لگنے لگا ہے ،کہ میں واقعی ایک برا آدمی ہوں ۔ کسی کو سروکار کیا ،مجھ میں پھیلی ہوئی اس قیامت کی بیچارگی سے۔۔ اگر کوئی مجھ سے تعلق بھی رکھتا ہے تو یوں کہ میں کام کا آدمی ہوں .. اندھیرا ، تحیر خموشی اداسی ، مجرد حیولے،جنوں، بے قراری ۔۔ یہ تفصیل سن کے سمجھ تو گئے ہو ،میں دن کا نہیں رات کا آدمی ہوں ۔۔ وہ اک رنگ جو تم سبھی دیکھتے ہو ، وہ میرا نہیں میرے ملبوس کا ہے ۔۔ کبھی اس سے پوچھو جو سب جانتی ہے کہ میں کیسا رنگوں بھرا آدمی ہوں ۔۔ میری بد دماغی ، منافق رویوں سے محفوظ رکھنے کا ہے ایک طریقہ ۔۔۔ میرے پاس آؤ میرے پاس بیٹھو ، کہ میں تو سراپا دعا آدمی ہوں ۔۔ ارفان ستار
Posts
Showing posts from April, 2021